لوئر دیر میں جدید ریسکیو ڈرون

لوئر دیر میں جدید ریسکیو ڈرون
وقت اشاعت

لوئر دیر میں ریسکیو 1122 کو جدید ڈرون فراہم کر دیا گیا، جس سے سیلاب، حادثات اور دشوار گزار علاقوں میں ریسکیو آپریشنز مزید مؤثر بنائے جا سکیں گے۔

دریائے پنجکوڑہ کے کنارے رباط میں ڈرون کے استعمال کے حوالے سے عملی مشق کا انعقاد کیا گیا، جس میں دیر لوئر، دیر اپر اور چترال کے ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اہلکاروں کو فضائی نگرانی، پھنسے ہوئے افراد کی نشاندہی اور ریسکیو ٹیموں کی رہنمائی کی عملی تربیت دی گئی۔