BBCUrdu.com
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 March, 2004, 12:53 GMT 17:53 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نوبیل پرائز چوری، چھ افراد گرفتار
 
ربندرناتھ
ربندرناتھ نے ہی بھارت کا قومی ترانہ لکھا تھا
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس کا کہنا ہے معروف شاعر ربندر ناتھ ٹیگور کے نوبیل تمغے اور اعزازی سرٹیفکیٹ کے چوری ہو جانے کے سلسلے میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سینیئر پولیس افسر ربندرناتھ سرکار نے بی بی سی کو بتایا کہ گرفتار کئے جانے والوں میں سے دو افراد ربندر بھون میں ملازم تھے جہاں سے گزشتہ ہفتے یہ اعزازات چرائے گئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بربھم، نادیہ اور مرشدآباد نامی ملحقہ اضلاع سے سولہ دیگر افراد کو بھی پوچھ گچھ کی غرض سے حراست میں لیا گیا ہے۔

بھارت کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے بھی اس معاملے کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی دو اپریل بروز جمعہ شانتی نکیتن کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں ربندر بھون واقع ہے۔

اس سے پہلے پولیس نے بتایا تھا کہ ربندرناتھ ٹیگور کے نوبیل تمغے اور اعزازی سرٹیفکیٹ سمیت ان کی گھڑی، سونے کی انگوٹھی، قیمتی پینٹنگز اور مزید چند چیزیں چوری ہوگئی تھیں۔

پولیس کے مطابق یہ تمغہ اور سرٹیفکیٹ اس عمارت سے چوری ہوئے تھے جہاں بنگالی شاعر ربندرناتھ ٹیگور رہائش پذیر تھے۔ شانتی نکیتن کے قصبہ میں اتریان نامی کمپلکس میں جہاں ٹیگور کا گھر تھا اور اب وشوا بھارتی یونیورسٹی بھی قائم ہے، ایک عجائب گھر قائم کیا گیا تھا۔

پولیس نے شبہہ ظاہر کیا تھا کہ یہ کارروائی ان افراد میں سے کسی کی ہے جو اس عجائب گھر کا دورہ کرنے آئے تھے۔ یہ عجائب گھر ربندرناتھ ٹیگور کے لئے مختص ہے۔

پولیس کو یہ شک بھی تھا کہ خالی شو کیس کی نشاندہی کرنے والوں ہی میں وہ مشتبہ شخص بھی شامل ہے جس نے چوری کی ہے۔

عجائب گھر سمیت یونیورسٹی کو عام لوگوں کے لئے منگل کی سہ پہر بند کیا گیا تھا اور ان اشیاء کی چوری کا علم جمعرات کی صبح ہوا۔ پولیس انسپکٹر جنرل کے مطابق یہ چوری اس درمیانی عرصے میں کی گئی تھی۔

رابندر ناتھ ٹیگور بھارت کی معروف ترین ادبی شخصیت مانے جاتے ہیں اور انہیں انیس سو تیرہ میں ان کے مجموعے گیتا نجلی کےلئے نوبیل پرائز دیا گیا تھا۔

انہوں نے بھارت کا قومی ترانہ لکھنے کے علاوہ وشوا بھارتی یونیورسٹی بھی قائم کی تھی۔

رابندر ناتھ کا انتقال انیس سو اکتالیس میں ہوا۔ ان کی عمر اسّی برس تھی۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد