BBCUrdu.com
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 May, 2004, 23:05 GMT 04:05 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آخری مرحلے کی ووٹنگ مکمل
 
مغربی بنگال
مغربی بنگال میں بھی آج ووٹنگ ہوگی۔
ایک معلق پارلیمان کی قیاس آرائیوں کے درمیان ہندوستان میں انتخابات کے آخری اور حتمی مرحلے میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا حکمران اتحاد پانچ سو ترتالیس نشستوں کی پارلیمینٹ میں مکمل اکثریت حاصل نہیں کر پائے گا۔

پیر کے روز ہونے والی ووٹنگ میں بیس کروڑ سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالیں گے جس کی وجہ سے یہ حالیہ الیکشن میں سب سے اہم اور بڑا مرحلہ ہے۔ ووٹوں کی گنتی جمعرات سے شروع ہوگی اور اسی روز الیکشن کے نتائج متوقع ہیں۔

آخری مرحلے میں ووٹنگ زیادہ تر شمالی ہندوستان میں ہوگی جن میں دہلی بھی شامل ہے۔ ان علاقوں میں بی جے پی کی مقبولیت قدرے کم تصور کی جاتی ہے اور کامیابی کے لئے پارٹی کو اپنی حلیف علاقائی جماعتوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

آخری مرحلے سے پہلے مغربی بنگال کے ایک رہنما کے ایک بیان کے بعد ملک کے آزاد الیکشن کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ اس مرحلے میں وہاں ووٹنگ منسوخ کی جا سکتی ہے۔ مغربی بنگال میں حکمران جماعت لیفٹ فرنٹ کے رہنما بیمان باسو سے منسوب ایک بیان کے مطابق انہوں نےے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ اگر الیکشن مبصر ووٹنگ میں رکاوٹ بنے تو انہیں پولنگ بوتھوں سے باہر نکال دیا جانا چاہیئے۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد