BBCUrdu.com
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 July, 2006, 14:33 GMT 19:33 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ڈسکوری: زمین پر واپسی کی تیاری
 
معائنے کے دوران شٹل خلائی سٹیشن سے 46 میل کے فاصلے پر رہے گی
سپیس شٹل ڈسکوری بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) سے علیحدہ ہوکر زمین کی طرف واپسی کے سفر کی تیاری میں ہے۔

شٹل پر چھ خلا باز سوار ہیں جبکہ ساتواں جرمن خلا باز تھومس ریٹرز چھ ماہ کی مہم کے لیئے آئی ایس ایس پر ہی رکے گا۔

زمین پر واپسی کا سفر شروع کرنے سے قبل خلا باز ڈسکوری کا مکمل معائنہ کریں گے تاکہ شٹل کی تباہی کے کسی بھی ممکنہ خطرے کو دور کیا جاسکے۔

معائنے کے دوران شٹل خلائی سٹیشن سے 46 میل کے فاصلے پر رہے گی تاکہ کسی خرابی کے پائے جانے کی صورت میں اسے واپس سپیس سٹیشن پر لے جایا جاسکے۔

پروگرام کے مطابق ڈسکوری پیر کو امریکہ کے کینیڈی سپیس سینٹر پر لینڈ کرے گی۔

یہ مشن 2003 میں کولمبیا شٹل کی تباہی کے بعد پہلا مشن ہے۔ کولمبیا زمین پر واپسی کے سفر کے دوران تباہ ہوگئی تھی اور اس پر سوار تمام سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تحقیقات سے سامنے آیا تھا کہ کولمبیا کی تباہی کی وجہ اس کے فیول ٹینک سے الگ ہونے الا ایک فوم کا ٹکڑا تھا جو شٹل کے پر سے جاٹکرایا تھا۔

ڈسکوری کی لانچنگ سے قبل اس کے معائنے پر کوئی خرابی سامنے نہیں آئی تھی اور خلا باز پر اعتماد ہیں کہ اب بھی ایسا ہی ہوگا اور یہ باحفاظت زمین پر پہنچ سکے گی۔

خلا میں نو روزہ مشن کے دوران تین مرتبہ سپیس واک یا خلا میں چہل قدمی اور خلائی سٹیشن کی مرمت کی گئی ہے۔

ڈسکوری کی پرواز کا مقصد اس حفاظتی نظام کا تجربہ کرنا ہے جو خلائی شٹل کولمبیا کے تباہ ہوجانے کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
خلائی شٹل بار میں خرابی
12 July, 2005 | نیٹ سائنس
ڈیپ امپیکٹ: ٹی وی کوریج
04 July, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد