BBCUrdu.com
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 29 September, 2006, 09:39 GMT 14:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
خاتون خلائی سیاح واپس پہنچ گئیں
 
انوشے انصاری
خلابازوں کو راکٹ سے اتار کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ماسکو لے جایا گیا
پہلی خاتون خلائی سیاح انوشے انصاری روسی راکٹ ’سویوز‘ پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک سفر کے بعد واپس زمین پر پہنچ گئیں ہیں۔

ُانیس سالہ انوشے انصاری اران نژاد امریکی شہری ہیں اور انہوں نے اس خلائی مشن پر جانے کے لیئے بیس ملین ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

سویوز راکٹ جمعہ کی صبح قزاقستان میں ایک میدان میں اتر گیا۔ مِز انصاری کے شوہر حامد ان کا استقبال کرنے کے لیئے موجود تھے اور انہوں نے انہیں سرخ گلابوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

خلائی سٹیشن سے واپسی کے سفر میں تین گھنٹے لگے۔ انوشے انصاری کے علاوہ امریکہ کے خلاباز جیف وِلیمز اور روس کے پاویل وینوگرادوو بھی اس مشن پر تھے۔

تینوں خلابازوں کو راکٹ سے کرسیوں پر اتارا گیا۔ انوشے انصاری نے کہا ’یہ لوگ مجھے خیریت سے واپس لے آئے ہیں۔‘ نے خبر رساں ادارے ٹاس کو بتایا کہ ’انوشے نے بڑی اچھی طرح سے کام کیا، وہ ٹیم کی فرد ہیں۔‘

جیف ولیمز نے کہا اس سفر کو ’زندگی کا منفرد سفر‘ قرار دیا۔

انوشے انصاری خلائی سیاحوں میں پہلی مسلمان اور خاتون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دس دن میرے لیئے شاندار رہے۔‘

انوشے انصاری خلاء میں جانے والی چوتھی سیاح ہیں۔ ان سے پہلے ڈینس ٹیٹو، مارک شٹلورتھ اور گریگ اولسن جا چکے ہیں۔

انوشے انصاری نے اس سفر پر جانے سے پہلے کہا تھا کہ ان کے جانے کا ایک مقصد خلا نوردی کے لیئے نجی سرمایہ کاری کے امکان کی تشہیر کرنا ہے۔

 
 
خلائی سیاحخلائی سیاحت
خلاء میں چھٹیاں گزارنا بھی کام کے مترادف ہے۔
 
 
خلاقبلہ کدھر ہوگا؟
خلا میں اسلامی شعائر کی ادائیگی کا مسئلہ
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد