BBCUrdu.com
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 21 February, 2005, 14:54 GMT 19:54 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سچن تندولکر فِٹ ہو گئے
 

 
 
سچن تندولکر
سچن تندولکر چوٹ کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف کھیلے تھے
کچھ عرصے سے کہنی کی چوٹ سے پریشان سچن تندولکر نے کہا ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کے لیے اب بالکل فٹ ہیں۔

دسمبر میں بنگلہ دیش کے دورے کے بعد سچن اپنی کہنی کی چوٹ کے سبب کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

حیدرآباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سچن نے کہا ’میں کھیلنے کے لیے بالکل فٹ محسوس کر رہا ہوں اور اسی وجہ سے یہاں ہوں۔ مجھے دیکھنا ہے کہ میں میدان میں کس طرح کھیلوں گا۔ یہ تو کوئی بھی نہیں جانتا کہ میدان میں کیا ہوگا لیکن میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔‘

گزشتہ سال اکتوبر میں تندولکر نے اپنی چوٹ کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد 2005 کے آغاز میں تکلیف شدید ہو جانے کے سبب ڈاکٹروں نے انہیں 6 ہفتوں کے لیے کا آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گزشتہ دو برس سے تندولکر کی صحت پوری طرح ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بیشتر اوقات کرکٹ گراؤنڈ سے دور رہنا پڑا ہے۔ انہیں مختلف اوقات میں کمر، ٹخنے، انگلیوں اور ایڑھیوں میں درد کی شکایت رہی ہے۔

پاک ہند سیریز کا آغاز آئندہ مہینے کی تین تاریخ سے ہو رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم 6 برس کے وقفے کے بعد ہندوستان کا دورہ کر رہی ہے۔ اس سیریز کے دوران چھ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ برس جب ہندوستانی ٹیم پاکستان گئی تھی تب ہندوستان نے ٹیسٹ سیریز 2-1 اور ایک روزہ میچ کی سیریز 3-2 سے جیتی تھی۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر بھی اپنی چوٹ کے سبب ہندوستان نہیں آ رہے ہیں۔

اس سیریز کے متعلق سچن کہتے ہیں ’ کسی بھی سیریز سے پہلے تناؤ اور دباؤ تو ہوتا ہی ہے خاص کر جب سیریز ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو۔ اور میں دباؤ میں بہتر پرفارم کرتا ہوں۔‘

گراؤنڈ پر سچن کی واپسی پر ہندوستان اور پاکستان دونوں ہی جگہ شائقین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں لیکن وہ پاک ہند سیریز میں شعیب اختر کی کمی بہت شدت سے محسوس کریں گے۔

 
 
انضمامکرکٹ کا ’یدھ‘
انضمام الحق کرکٹ کے ’میدانِ جنگ‘ میں
 
 
کیا کوئی ہے؟؟
پاکستانی ٹیم کے لیے بولنگ کوچ کی ضرورت
 
 
چھوٹا نام، بڑا کام
آسٹریلیا میں پاکستان کا سب سے کامیاب بولر
 
 
عمران خانتیز کام آئیں گے
عمران خان کہتے ہیں تیز بالر سیریز جتوا سکتے ہیں
 
 
مرلی تھرنبالنگ ایکشن
بالنگ ایکشن کے قوانین نرم کرنے پر اتفاق
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد