|
’کرکٹ میچ اب فکس نہیں ہوتے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ وہ یہ دعوی نہیں کر سکتےکہ کرکٹ سے بدعنوانی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہ اگرچہ اب پہلے کی طرح میچ فکس نہیں ہوتے اور انفرادی طور پر کچھ لوگ بد عنوانی میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ اب بھی خاصی مستعدی سے کام کر رہا ہے اور یہ آئی سی سی اور متعلقہ کرکٹ بورڈز کا کارنامہ ہے کہ بد عنوانی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہانسی کرونیے کے واقعے کے بعد کھلاڑی خود بھی کافی محتاط ہو گئے ہیں۔ آئی سی سی کے صدر کا کہنا تھا کہ سپر سب کا قانون تجربے کے طور پر شروع کیا گیا ہے اور اس کی خامیوں اور خوبیوں کا جائزہ لینے کے بعد اسے لاگو کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد ایمپائرز کے درست فیصلوں کی اوسط بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپر سیریز میں ایل بی ڈبلیو اور کیچز کے لیے بھی ٹی وی ایمپائر کا استعمال کیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی اس پر غور کر رہی ہے کہ اس کو باقاعدگی سے استعمال کیا جائے یا نہیں اور جلد ہی اس پر فیصلہ کر لیا جائے گا۔ انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آئی سی سی کا رویہ ایشن ممالک کی جانب متعصبانہ ہے اور اس ضمن میں وسیم اکرم جو بیان دے رہے ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔ آئی سی سی کے صدر احسان مانی نے کہا کہ اگرچہ وسیم اکرم بہت بڑے بالر ہیں اور میں ان کا احترام کرتا ہوں لیکن جیسے بیانات وہ دے رہے ہیں میں ان کی سختی سے مخالفت کرتا ہوں اور ایسی باتوں سے ان کا احترام کم ہوتا ہے۔ احسان مانی نے کہا کہ اس وقت آئی سی سی کے سٹاف میں ستر فیصد لوگ ایشین ہیں اور وسیم اکرم کے الزامات فضول اور بے بنیاد ہیں۔ |
اسی بارے میں آئی سی سی متعصب نہیں: مانی10 December, 2005 | کھیل سچن تندولکر کا عالمی ریکارڈ10 December, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل پاکستان، مالدیپ سیمی فائنل میں10 December, 2005 | کھیل وریندر سہواگ ہسپتال میں داخل09 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||