BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, سعودی اتحاد کے صنعا پر فضائی حملے، حوثیوں کا 11 ہلاکتوں کا دعویٰ
یمن کے حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سنیچر کے روز سعودی عرب کی جانب سے دارالحکومت صنعا پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے سعودی عرب کے مختلف شہروں کی جانب داغے گئے دو میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
’سی ایم صاحب اجازت ملے تو ہمیں بھِی ساتھ لے چلیں‘: انڈین پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کی لاہور جانے کی خواہش اور ارکانِ اسمبلی کی فرمائش
’بھگونت مان نے کہا کہ آپ ہمیں اس کا باضابطہ دعوت نامہ بھیجیں، ہم اس پر کام کرتے ہیں، لاہور تو ہمارا دل ہے، ہم وہاں ضرور آنا چاہتے ہیں۔ پھر ہم نے کہا کہ آپ اس کا ذکر اپنی اسمبلی میں بھی کریں تاکہ دُنیا کو پتہ چلے کہ لاہور میں اتنی بڑی کانفرنس ہو رہی ہے۔‘
’ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی کم عمر ترین ٹیموں میں سے ایک‘: سری لنکا سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل نئے چہرے کون ہیں؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 14 رُکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور اوپنر امام الحق سمیت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے متعدد کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
خاتون بن کر آن لائن دوستی، پھر’بھائی‘ بن کر بلیک میلنگ: پاکستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملنے کا انکشاف
پولیس کے مطابق، 23 سالہ شخص نے خاتون بن کر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً ایک ہزار افراد سے رابطہ کیا اور ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرکے بلیک میل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین میں پاکستانی شہریوں سمیت کئی ملکوں کے افراد شامل ہیں اور ملزم نے مبینہ طور پر 25 لاکھ 16 ہزار انڈین روپے وصول کیے۔
’بازار میں دستیاب عام پرزے اور سمارٹ فون سے بھی کم جدید‘: پابندیوں کے باوجود ایران ’خودکش شاہد ڈرونز‘ کیسے بنا رہا ہے؟
ماہرین کہتے ہیں کہ شاہد ڈرونز میں استعمال ہونے والے بہت سے اہم پرزے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نہیں اور کئی برسوں سے مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ان کے مطابق ایک عام سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ الیکٹرانک آلات کے لحاظ سے ’شاہد ڈرون سے کہیں زیادہ جدید‘ ہے۔
’میری پانچ سال کی محنت چھین لی گئی‘: 13 لاکھ فالوورز والے فنانس انفلوئنسر نے خودکشی کیوں کی؟
انسٹاگرام پر انتہائی مقبول اکاؤنٹ ’فنانس ود ہریش‘ چلانے والے وی ہریش منگل کی صبح جنوبی انڈین ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے قریب واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔
کیا خلیجی معیشتیں جنگ اور جغرافیائی چیلنجوں کے سامنے ڈٹ سکیں گی؟
امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث توانائی کی پیداوار اور برآمدات متاثر ہونے سے خلیجی معیشتوں کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے، اور آئی ایم ایف کے مطابق جی سی سی کے چھ میں سے پانچ ممالک سکڑاؤ کی زد میں آ سکتے ہیں۔
’فینٹانائل‘ گھریلو ساختہ نئی مصنوعی منشیات جس کا بحران کہیں زیادہ خطرناک ہے: ’اب آپ کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ منشیات میں ہے کیا‘
امریکہ میں فینٹانائل سمیت نئی مصنوعی منشیات کے پھیلاؤ نے نشے کا بحران مزید سنگین کر دیا ہے۔ ان منشیات کے خطرناک اثرات سے نمٹنے کے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنے کے ساتھ نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔
’بگڑے ہوئے اور مغرور لوگوں کے منہ پر زوردار طمانچہ‘: پٹرول پمپ کے ملازم پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری اور ’مریم نواز کا انصاف‘
لاہور میں سکوٹی سوار لڑکی اور پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شہریوں کے تحفظ اور قانون کی عمل داری پر بحث چھڑ گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کے ملزم کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا تقسیم ہیں۔ بعض صارفین مریم نواز کے اقدام کو سراہ رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے قانون اور انصاف کے تقاضوں کے منافی قرار دے رہے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































