BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ ختم، کوئی پارٹی واضح برتری حاصل نہیں کر سکی، ایگزٹ پولز
اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ 120 ارکان پر مشتمل ہے اور انتخابات میں کامیابی کے لیے 61 نشستیں حاصل کرنا ضروری ہے۔ اسرائیلی نشریاتی اداروں کے ایگزٹ پولز کے مطابق وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے مخالف گاڈی آئزنکوٹ کی جماعت سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد سب سے بڑے پارلیمانی گروپ کے طور پر سامنے آنے کا امکان ہے۔
اسلحہ چلانے کی تربیت اور فوجی طرز کی شناختی پلیٹیں: ایران کے سکولوں میں کیا ہو رہا ہے؟
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں کا مقصد طلبہ کو دفاعی تربیت دینا اور انھیں انقلابی نظریات سے روشناس کرانا ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق ان اقدامات سے سکولوں میں فوجی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔
’غیر ضروری آرا اور تبصرے‘: رشمیکا مندانا کی شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو بحث کا موضوع کیوں بنی؟
کچھ لوگوں نے وجے کے اس بیان پر بھی سوال اٹھایا کہ انھوں نے رشمیکا سے کہا کہ وہ انھیں 100 بار شادی کے لیے کہیں تاہم بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی ٹی وی پروگرام میں ہونے والی چند منٹ کی گفتگو کی بنیاد پر کسی جوڑے کے پورے تعلق کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
سرگودھا میں سکول ٹیچر پر بچوں کے مبینہ ریپ کا الزام: ’میرے نواسے کو ویڈیوز وائرل کرنے اور سکول سے نکالنے کی دھمکی دی‘
اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے وہ موبائل برآمد کر لیے گئے ہیں جن میں کم عمر طلبا کے مبینہ ریپ کی ویڈیوز موجود تھیں۔
کیا طویل فاصلے کی ریس میں انسان چیتے، گینڈے یا دیگر تیز رفتار جانوروں کو شکست دے سکتا ہے؟
اگر آپ بھاگتے ہیں تو ریچھ ردعمل میں آپ کے پیچھے بھی بھاگ سکتا ہے، اسی لیے میں آپ کو اس سے ریس لگانے کا مشورہ نہیں دوں گا۔ سیاہ ریچھ 48 کلومیٹر فی گھنٹہ (30 میل فی گھنٹہ) تک کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔
’ٹاپ آرڈر بالکل ناکام، پوری بیٹنگ لائن فلاپ‘: سری لنکا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی
سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ ایک بار پھر مشکلات کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 26ویں اوور میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں
مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انسٹاگرام پر 90 لاکھ کے قریب افراد اسے دیکھ چکے ہیں لیکن یہ بچے کون ہیں؟
چین کے ’سب سے بڑے‘ ہائیڈرو پاور ڈیم کا جواب سمجھے جانے والے انڈین منصوبے کی مخالفت پُرتشدد رُخ کیوں اختیار کر گئی؟
چین کی سرحد پر واقع انڈیا کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں ملک کے سب سے بڑے مجوزہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر پر کیا تنازع ہے؟
’فوجی سربراہ برطرف کرنے کا ارادہ نہیں‘: انتخابات سے چند گھنٹے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم کو یہ وضاحت کیوں دینا پڑی؟
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عام انتخابات سے چند گھنٹے قبل ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔ چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان ایران سے متعلق ایک حساس سکیورٹی معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































