BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں افغان سفیر کا خطاب: کیا افغان طالبان حکام میں پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی سوچ پیدا ہو رہی ہے؟
اگرچہ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے سفیر کا اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ اور وہاں خطاب کوئی ’غیر معمولی‘ بات نہیں ہے، تاہم افغان اُمور کے تجزیہ کار اس پیش رفت کو ناصرف اہم قرار دے رہے ہیں بلکہ وہ افغانستان سے آنے والے حالیہ بیانات کو دونوں ممالک میں کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔
’ہجوم چیخ رہا تھا کہ یہ عضو تناسل چوری کرتے ہیں‘: سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں جنھوں نے 80 افراد کی جان لے لی
اکتوبر 2025 سے رواں سال جولائی تک چھ افریقی ممالک کی پولیس سے حاصل کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، بی بی سی گلوبل ڈس انفارمیشن یونٹ نے معلوم کیا ہے کہ ’اعضائے تناسل کی چوری‘ کے جھوٹے الزامات کے باعث 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
نیپال کی نئی ’گلیشیائی جھیل‘ کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے؟
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ اس گلیشیائی جھیل کو مکمل بھرنے اور پھٹنے میں کتنا وقت لگے گا۔
لائیو, ایران کا آبنائے ہرمز میں مزید بحری بارودی سرنگیں بچھانے اور کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کا دعویٰ
ایرانی مسلح افواج کی آپریشنل کوآرڈینیشن کی ذمہ دار خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیر قانونی بحری راستوں پر مزید بحری بارودی سرنگیں بچھادی گئی ہیں۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
انڈین فوج کی مدراس رجمنٹ کے اسلحہ خانے میں چوری: رائفلیں اور گولہ بارود سمیت کیا کیا غائب ہوا؟
انڈیا میں سکندرآباد کینٹونمنٹ کے انتہائی محفوظ علاقے میں واقع مدراس رجمنٹ سے اسلحہ چوری ہونے کی اطلاعات کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔
نیوی فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کو غیرقانونی قرار دینے اور بحریہ کے سابق سربراہ کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں راول ڈیم کے کنارے پاکستانی بحریہ کی جانب سے تعمیر کردہ نیول سیلنگ کلب کی عمارت مسمار کرنے، پاکستان نیول فارمز کو غیر قانونی قرار دینے اور سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کے حکم سے متعلق عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔
سری لنکا آنے والے ’تولیوں میں چھپی‘ آئس کی بڑی کھیپ ضبط، دو پاکستانی شہری گرفتار
سری لنکا میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کولمبو میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران پاکستان سے آنے والی کرسٹل میتھ یا ’آئس‘ کی کھیپ کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ جبکہ سری لنکن پولیس نے اس سلسلے میں دو پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
مانسہرہ میں موسیٰ کا مصلیٰ سے لاپتہ آئرش شہری کی لاش گہری کھائی سے برآمد
پاکستان کے ضلع مانسہرہ میں چار ہزار میٹر کی بلندی پر واقع چوٹی موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے آئرلینڈ کے شہری الیگزینڈر مارک ہیرس کی لاش گہری کھائی سے برآمد کر لی گئی ہے۔
’آپریشن سندور‘ میں حصہ لینے والے سابق انڈین ایئر مارشل رام مندر ٹرسٹ کے پہلے سربراہ تعینات
ایودھیا کے رام مندر میں چندے کی چوری کے الزامات کے بعد رام مندر ٹرسٹ نے انڈین فضائیہ کے سابق ایئر مارشل جیتندر مشرا کو سی ای او تعینات کیا ہے۔ ان کے کیریئر کا سب سے اہم موڑ گذشتہ سال انڈیا اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم تھا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































