بھارتی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں ریاستوں کی 89 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں
،تصویر کا کیپشنبھارت میں پارلیمانی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں ملک کی سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 89 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے امرتسر میں ووٹنگ کے بعد ووٹ ڈالنے کا نشان دکھاتے ووٹرز۔
،تصویر کا کیپشناس دور میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کے وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار نریندر مودی کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ حیدرآباد کے ایک پولنگ سٹیشن پر ایک نن ووٹ ڈالنے کی رسم پوری کرتی نظر آ رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب کے شہر امرتسر میں ایک معمر خاتون دو لڑکیوں کے سہارے پولنگ بوتھ سے واپس آتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپنجاب کے شہر امرتسر میں خالصہ کالج کے پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی امداد کے لیے طالبات رضاکار موجود ہیں۔
،تصویر کا کیپشنحالیہ دور میں گجرات کی تمام 26 لوک سبھا نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جہاں 334 امیدوار میدان میں ہیں۔ وڈودرا میں ووٹنگ کے بعد نشان دکھاتی ہوئی خواتین۔
،تصویر کا کیپشنووٹروں میں بہت جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ لوگ صبح سے ہی پولنگ مراکز پہنچ رہے ہیں۔ وڈودرا میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے پہنچنے والا ایک خاندان۔
،تصویر کا کیپشنکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قسمت کا فیصلہ بھی اس مرحلے میں ہو رہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک خاتون اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے ایک پولنگ سٹیشن پر پہنچیں۔
،تصویر کا کیپشنریاست گجرات کی تمام نشستوں پر آج ہی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹ ڈالنے کے بعد بی جے پی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی۔
،تصویر کا کیپشنکولکتہ کے ایک سٹیڈیم میں انتخابی عملہ سامان لینے پہنچا ہے۔
،تصویر کا کیپشنکشمیر کے ایک پولنگ سٹیشن پر ووٹروں کا انتظار جاری ہے۔ کشمیر میں بھارت کے دوسرے علاقوں کے مقابلے بہت کم ووٹنگ ہوتی ہے۔