آسٹریلوی کیفے میں متعدد افراد یرغمال

وقت اشاعت

سڈنی کے علاقے مارٹن پلیس میں پیر کو پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک مسلح شخص نے ایک کیفے میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک مسلح شخص نے ایک کیفے میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
یہ واقعہ وسطی سڈنی کے مصروف کاروباری علاقے مارٹن پلیس میں پیر کی صبح پیش آیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنیہ واقعہ وسطی سڈنی کے مصروف کاروباری علاقے مارٹن پلیس میں پیر کی صبح پیش آیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ عمارت کے آس پاس واقع گلیاں بند کر دی گئیں اور لوگوں کو وہاں سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنواقعے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ عمارت کے آس پاس واقع گلیاں بند کر دی گئیں اور لوگوں کو وہاں سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
اس سارے علاقے کو پولیس اہلکاروں نےگھیرے میں لے لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سارے علاقے کو پولیس اہلکاروں نےگھیرے میں لے لیا ہے۔
اس آپریشن میں آسٹریلیا کی انسدادِ دہشت گردی پولیس کے یونٹ شریک ہیں۔
،تصویر کا کیپشناس آپریشن میں آسٹریلیا کی انسدادِ دہشت گردی پولیس کے یونٹ شریک ہیں۔
لنٹ کیفے کے عملے کی دو ارکان اس واقعے کے آغاز کے چھ گھنٹے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔
،تصویر کا کیپشنلنٹ کیفے کے عملے کی دو ارکان اس واقعے کے آغاز کے چھ گھنٹے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔
کیفے کی قریبی عمارت سے بھی تین افراد کو نکلتے دیکھا گیا۔یہ واضح نہیں کہ یہ افراد یرغمالی تھے یا نہیں اور انھیں پولیس نے چھڑوایا ہے یا یہ خود بھاگ نکلے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنکیفے کی قریبی عمارت سے بھی تین افراد کو نکلتے دیکھا گیا۔یہ واضح نہیں کہ یہ افراد یرغمالی تھے یا نہیں اور انھیں پولیس نے چھڑوایا ہے یا یہ خود بھاگ نکلے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو ایک بیگ اور بندوق سے مسلح تھا، لنٹ چاکلیٹ کی دکان اور کیفے میں داخل ہوا۔ پولیس اغوا کار کی شناخت کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو ایک بیگ اور بندوق سے مسلح تھا، لنٹ چاکلیٹ کی دکان اور کیفے میں داخل ہوا۔ پولیس اغوا کار کی شناخت کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی نائب کمشنر کیتھرین برن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پولیس واقعے کے پانچ گھنٹے بعد اغوا کار سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز پولیس کی نائب کمشنر کیتھرین برن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پولیس واقعے کے پانچ گھنٹے بعد اغوا کار سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
سڈنی میں ہی انسدادِ دہشت گردی کی پولیس نے مشہور عمارت اوپرا ہاؤس کو بھی خالی کروا لیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنسڈنی میں ہی انسدادِ دہشت گردی کی پولیس نے مشہور عمارت اوپرا ہاؤس کو بھی خالی کروا لیا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے فی الحال اس صورتحال کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور نہیں دیکھا جا رہا اور یہ صورتحال صرف مارٹن پلیس کے علاقے میں ہی ہے اور شہر کے بعض دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی اطلاعات غلط ہیں۔
،تصویر کا کیپشننیو ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے فی الحال اس صورتحال کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور نہیں دیکھا جا رہا اور یہ صورتحال صرف مارٹن پلیس کے علاقے میں ہی ہے اور شہر کے بعض دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعات کی اطلاعات غلط ہیں۔