کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے میچ کی تصاویر
،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کرکٹ کے عالمی ورلڈ کپ کے پول بی کے میچ میں بارش کے خدشے کے درمیان ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔
،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کی جانب سے محتاط بیٹنگ جاری ہے لیکن بارش کے قطروں کی جگہ کرس گیل کے چھکوں کی بارش ہوئی اور وہ ڈبل سنچری بناکر آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپہلی وکٹ صفر پر گرنے کے بعد گیل اور میرلن سیموئلز نے زمبابوے کے لیے373 رنز کا ہدف سامنے رکھا ہے۔
،تصویر کا کیپشنپہلی وکٹ حاصل کرنے کے بعد زمبابوے کی ٹیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ٹیناشے پینگارا کو مبارکباد دینے کے لیے سب کھلاڑی ان کی جانب دور پڑے۔
،تصویر کا کیپشنناظرین کرس گیل کے ایک چھکے کو لپک کر کیچ کرنے کی کوشش میں۔
،تصویر کا کیپشنمیرلن سیمیولز نے اپنی اننگز میں چند دیدہ زیب کور ڈرائیوز لگائے۔
،تصویر کا کیپشنکرس گیل نے عالمی کپ کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری سکور کی۔ انھوں نے 16 چھکوں کا روہت شرما اور اے بی ڈیویلیئرز کے عالمی ریکارڈ کی بھی برابری کی۔
،تصویر کا کیپشناس دوران سیمیولز اور گیل نے کسی بھی وکٹ کی عالمی شراکت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ پہلے یہ ریکارڈ بھارتی بلے بازوں راہل ڈریوڈ اور سوربھ گانگولی کے نام تھا۔
،تصویر کا کیپشنزمبابوے کے کھلاڑیوں نے کئی اہم مواقعے گنوائے۔
،تصویر کا کیپشنسیمیولز نے محتاط انداز میں 156 گیندوں پر تین چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔