امیرترین ’دہشت گرد تنظیموں‘ کی فہرست

وقت اشاعت

فوربز میگزین کے مطابق دولت اسلامیہ دنیا کی امیر ترین ’دہشت گرد تنظیم‘ جس کی سالانہ آمدنی دو سے تین ارب ڈالر ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیم ہے جس کی سالانہ آمدن دو ارب ڈالر ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی آمدنی تین ارب ڈالر ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوربز میگزین کے مطابق اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیم ہے جس کی سالانہ آمدن دو ارب ڈالر ہے۔ لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی آمدنی تین ارب ڈالر ہے۔
فلسطین کے شہر غزہ اور غرب اردن میں موجود جنگجو تنظیم حماس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کی آمدنی ایک ارب امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ آمدنی کا ذریعہ ٹیکس اور فیس کے علاوہ مالی تعاون ہے۔
،تصویر کا کیپشنفلسطین کے شہر غزہ اور غرب اردن میں موجود جنگجو تنظیم حماس کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کی آمدنی ایک ارب امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ آمدنی کا ذریعہ ٹیکس اور فیس کے علاوہ مالی تعاون ہے۔
تیسرے نمبر پر فارک کو رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 60 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔ کولمبیا کی مسلح انقلابی فورسز کو فارک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرائع میں منشیات کی پیداوار اور اس کی سمگلنگ شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنتیسرے نمبر پر فارک کو رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 60 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔ کولمبیا کی مسلح انقلابی فورسز کو فارک کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرائع میں منشیات کی پیداوار اور اس کی سمگلنگ شامل ہے۔
لبنان کی حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے اور اس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ ہے اور آمدنی  کے اہم ذرا‏ئع میں ایران سے مالی تعاون کے منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنلبنان کی حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے اور اس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ ہے اور آمدنی کے اہم ذرا‏ئع میں ایران سے مالی تعاون کے منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ شامل ہیں۔
پانچویں نمبر پر طالبان کا نام رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 40 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ افغانستان کے علاوہ یہ پاکستان اور دوسری جگہ بھی موجود ہے۔ اس کی آمدنی میں عطیات کے علاوہ ٹیکس، فیس کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ بھی شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنپانچویں نمبر پر طالبان کا نام رکھا گیا ہے جس کی سالانہ آمدنی 40 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ افغانستان کے علاوہ یہ پاکستان اور دوسری جگہ بھی موجود ہے۔ اس کی آمدنی میں عطیات کے علاوہ ٹیکس، فیس کے علاوہ منشیات کی سمگلنگ بھی شامل ہے۔
القاعدہ کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ امریکی ڈالر ہے اور اسے سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر بیان کیاگیا ہے۔ آمدنی کے ذرائع میں مالی تعاون، عطیات، اغوا، تاوان اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنالقاعدہ کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ امریکی ڈالر ہے اور اسے سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر بیان کیاگیا ہے۔ آمدنی کے ذرائع میں مالی تعاون، عطیات، اغوا، تاوان اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔
ساتویں نمبر پر لشکر طیبہ کو رکھا گیا ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں اہمیت کی حامل ہے۔ اس کی سالانہ آمدنی دس کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے اس کی آمدنی مالی تعاون اور عطیات ہیں۔
،تصویر کا کیپشنساتویں نمبر پر لشکر طیبہ کو رکھا گیا ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں اہمیت کی حامل ہے۔ اس کی سالانہ آمدنی دس کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے اس کی آمدنی مالی تعاون اور عطیات ہیں۔
صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کو آٹھویں نمبر پر رکھا گيا ہے۔ اس کا قیام سنہ 2006 میں عمل میں آیا تھا۔ اس کی آمدنی سات کروڑ سالانہ بتائی گئی ہے اور آمدنی کے ذرائع کے طور پر اغوا، تاوان اور غیر قانونی تجارت وغیرہ کو بیان کیا گيا ہے۔
،تصویر کا کیپشنصومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کو آٹھویں نمبر پر رکھا گيا ہے۔ اس کا قیام سنہ 2006 میں عمل میں آیا تھا۔ اس کی آمدنی سات کروڑ سالانہ بتائی گئی ہے اور آمدنی کے ذرائع کے طور پر اغوا، تاوان اور غیر قانونی تجارت وغیرہ کو بیان کیا گيا ہے۔
شمالی آئر لینڈ کی جنگجو تنظیم ریئل آئی آر اے جو کہ آئرش ریپبلکن آرمی کا منحرف دستہ ہے کا قیام سنہ 1998 میں عمل میں آیا تھا۔ اس کی آمدنی پانچ کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرائع میں سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے ساتھ عطیات شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنشمالی آئر لینڈ کی جنگجو تنظیم ریئل آئی آر اے جو کہ آئرش ریپبلکن آرمی کا منحرف دستہ ہے کا قیام سنہ 1998 میں عمل میں آیا تھا۔ اس کی آمدنی پانچ کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرائع میں سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے ساتھ عطیات شامل ہیں۔
فوربز نے دسویں نمبر پر نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکو حرام کو رکھا ہے۔ یہ مغربی تعلیمات کو گناہ تصور کرتی ہے اور اس کی سالانہ آمدنی ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرا‏ئع میں اغوا، تاوان، فیس اور ٹیکس، ڈاکہ اور لوٹ مار وغیرہ شامل ہے۔
،تصویر کا کیپشنفوربز نے دسویں نمبر پر نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکو حرام کو رکھا ہے۔ یہ مغربی تعلیمات کو گناہ تصور کرتی ہے اور اس کی سالانہ آمدنی ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس کی آمدنی کے ذرا‏ئع میں اغوا، تاوان، فیس اور ٹیکس، ڈاکہ اور لوٹ مار وغیرہ شامل ہے۔