فیس بک کی مالیت ’پچانوے ارب ڈالر‘

،تصویر کا ذریعہReuters
سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ فیس بک اپنے شیئرز یا حصص کی عوام کو فروخت شروع کر رہی ہے۔
حصص کے فروخت سے کمپنی کی مالیت پچاسی سے پچانوے ارب ڈالر تک ہو جائے گی۔
فیس بک کی جانب سے عوام ابتدائی طور پر فروخت کیے جانے والے فی شیئر کی مالیت اٹھائیس سے پینتیس ڈالر ہو گی۔
یہ کسی انٹرنیٹ کمپنی کے حصص کی سب سے بڑی فروخت ہوگی۔
سال دو ہزار چار میں ایک اندازے کے مطابق گوگل کی مالیت تئیس ارب ڈالر تھی۔
فیس بک نے امریکی حصص بازار نیسڈک میں اپنا اندراج کرایا ہے جہاں پر سیسکو سسٹمز اور ایمیزون اس کے حریف ہونگے۔
خیال کیا جا رہے کہ فیس بک اپنے حصص کی فروخت کی مہم کا آغاز سوموار سے شروع کرے گی اور اٹھارہ مئی سے اس کے حصص کی فروخت شروع ہونے کی توقع ہے۔
آٹھ سال پہلے شروع ہونے والی ویب سائٹ فیس بک کے اس وقت نوے کروڑ صارف ہیں اور گزشتہ سال اس کا منافع ایک ارب ڈالر تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اب فیس بک کا دس فیصد کاروبار عوام میں فروخت کیا جا رہا ہے اور اس سے بارہ ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع ہے۔



















