SMS کے ذریعے ٹویٹس کا طریقہ

،تصویر کا ذریعہTwitter
- مصنف, طاہر عمران
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
- وقت اشاعت
سوشل میڈیا صرف انٹرنیٹ اور سمارٹ فون والوں کے لیے ہے۔ لیکن یہ بات سو فیصد درست نہیں کیونکہ آپ ٹوئٹر کو اپنے سادہ موبائل فون سے بھی ٹویٹس کرنے اور ٹویٹر سے معلومات لینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
ایس ایم ایس یا ٹیکسٹ میسیج کے ذریعے ٹویٹ کرنے کا طریقہ بہت سادہ اور سہل ہے اور پاکستان، بھارت، افغانستان جیسے ممالک جہاں انٹرنیٹ کی نسبت موبائل تک رسائی بہت زیادہ ہے یہ طریقہ بہت مقوبل ہو سکتا ہے۔
اس سارے عمل میں آپ ایس ایم ایس کا استعمال کر کے پاکستان میں تقریباً ہر جگہ اپنے فون کے ذریعے ٹویٹ کر سکتے ہیں۔
اس کا طریقہ آسان ہے جس کے لیے سب سے پہلے ٹوئٹر کے <link type="page"><caption> اس لنک</caption><url href="https://support.twitter.com/articles/20170024" platform="highweb"/></link> پر جا کر اپنے ملک کا کوڈ حاصل کریں جو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے لیے 40404 ہے۔
اس کوڈ کو لے کر اس پر START لکھ کر ایس ایم ایس کر دیں۔
چند لمحوں میں اس کے جواب میں ٹوئٹر کی جانب سے ایک میسیج آئے گا جس کا جواب آپ سے YES یا NO کی شکل میں مانگا جائے گا تو اس کا جواب اسی میسیج کے جواب میں اسی کوڈ پر YES کی شکل میں بھجوائیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
اس کے بعد ٹوئٹر آپ سے آپ کا ٹوئٹر ہینڈل مانگے گا جو @ کے ساتھ شروع ہوتا ہے جس کے لیے مشورہ ہے کہ آپ اسے کسی کمپیوٹر پر پہلے سے بنا لیں اور اسی ایس ایم ایس کے جواب میں بھجوا دیں۔
اس کے بعد آپ سے آپ کے اس ٹوئٹر ہینڈل کا پاس ورڈ مانگا جائے جو کہ لکھ کر واپس ایس ایم ایس کر دیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے بعد یہ سارا عمل مکمل ہوجاتا ہے اور اب آپ اپنی ٹویٹس اسی کوڈ پر ایس ایم کریں جو کہ فوری آپ کے ٹوئٹر ہینڈل پر شائع ہو جائیں گی اور تمام تر معلومات اسی ایس ایم ایس پر آپ کو ملتی رہیں گی۔

،تصویر کا ذریعہTwitter
دستیاب اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ٹیلی ڈینسٹی 2012 سے 2013 کے مالی سال کے دوران میں 71 فیصد جبکہ گلگت بلتستاں اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 61 فیصد سے زیادہ رہی جس میں اب تک مزید اضافہ بھی ہوچکا ہو گا۔
دوسری جانب اسی عرصے کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی کے اعدادوشمار کو اگر دیکھیں تو سو میں سے 1 اعشاریہ 52 فیصد لوگوں تک اس کی رسائی ہے جسے اعداوشمار میں دیکھیں تو براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد ستائیس لاکھ سے زیادہ ہے اور اگر فی سبسکرائبر 4 افراد کو شمار کیا جائے تو یہ ایک کروڑ دس لاکھ کے قریب افراد بنتے ہیں۔



















