یونس خان کی ملک واپسی، دو ون ڈے نہیں کھیلیں گے

،تصویر کا ذریعہAFP
وقت اشاعت
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین یونس خان سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیل سکیں گے۔
وہ اپنے بھتیجے کے انتقال کے سبب دورہ چھوڑ کر وطن واپس آ رہے ہیں۔
یونس خان کے بھتیجے کا انتقال بھارت میں ہوا ہے جہاں وہ جگر کےعلاج کے سلسلے میں گئے ہوئے تھ
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ون ڈے میچوں کے لیے یونس خان کا متبادل سری لنکا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یونس خان ایک سال کی غیر حاضری کے بعد ون ڈے ٹیم میں دوبارہ شامل کیے گئے تھے۔ سری لنکا کے خلاف ہفتے کے روز ہمبنوٹا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں وہ صرف تین رنز بناسکے تھے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے منگل کے روز ہمبنٹوٹا ہی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری ون ڈے 30 اگست کو دمبولا میں ہوگا۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔















