اظہر علی کی وطن واپسی

اظہر علی پاکستان کی طرف سے اوپن کرتے ہیں
،تصویر کا کیپشناظہر علی پاکستان کی طرف سے اوپن کرتے ہیں
وقت اشاعت

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود مڈل آرڈر بیٹسمین اظہر علی وطن واپس جا رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ اظہر علی کو اپنی ساس کے انتقال کے سبب واپس جانا پڑا ہے۔

اظہر علی ان فٹ ہونے کی وجہ سے پہلا کرکٹ ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

تاہم فٹ ہونے کے بعد ان کی 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں شرکت یقینی تھی۔

کیا اظہرعلی تیسرے ٹیسٹ سے قبل دوبارہ متحدہ عرب امارات آ سکیں گے؟ اس سوال پر انتخاب عالم کا جواب تھا کہ اس کا انحصار ویزے کے حصول پر ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اظہرعلی کا متبادل بلانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اظہر علی پیر میں انفیکشن ہونے کے سبب انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

ان کی جگہ شعیب ملک کو موقع دیا گیا تھا جنھوں نے پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری بنائی تھی۔