بزرگوں کے لیے بدترین ممالک، پاکستان کا تیسرا نمبر

اس رپورٹ کی تشکیل کے لیے دنیا کے اکانوے ممالک میں بزرگوں کے معیار زندگی کا جائزہ لیا گیا
،تصویر کا کیپشناس رپورٹ کی تشکیل کے لیے دنیا کے اکانوے ممالک میں بزرگوں کے معیار زندگی کا جائزہ لیا گیا
وقت اشاعت

ایک برطانوی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بزرگوں کے معیارِ زندگی کے حوالے سے بہترین ملک سویڈن ہے جبکہ پاکستان بدترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی مدد سے برطانیہ کی ساؤتھ ہیمپٹن یونیورسٹی نے تیار کی ہے۔

دنیا میں پہلی بار بزرگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے اور انہیں دی گئی سہولتوں کا تعین کرنے کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کو تشکیل دینے والوں میں بزرگوں کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے ایک پروفیسر بھی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کی تشکیل کے لیے دنیا کے 91 ممالک میں بزرگوں کے معیارِ زندگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس جائزے میں بزرگوں کی صحت اور انہیں معاشرے میں دیے گئے دوستانہ پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق سویڈن بزرگوں کی رہائش کے لیے موزوں ترین ملک قرار پایا ہے جب کہ افعانستان بزرگوں کے لیے بدترین ملک ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق بدترین ممالک میں پاکستان 89 ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا نمبر 73واں ہے۔

بہترین ممالک میں سویڈن کے بعد امریکہ آٹھویں نمبر پر اور برطانیہ 13ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 50 سال سے زیادہ عمر کے 42 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ مشکل پڑنے پر ان کے رشتہ دار مدد کریں گے۔

تاہم اسی عمر کے صرف 41 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں رات کو اکیلے پیدل چلتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور نہیں کرتے۔