’اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون شمالی کوریا کا دورہ کریں گے‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اس ہفتے شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں۔
یون ہاپ نے یہ دعویٰ اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ہے جس پر اقوام متحدہ نے بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔
اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پچھلی دو دہائیوں کے بعد کسی بھی اقوام متحدہ کے سربراہ کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔
مئی میں بان کی مون کے شمالی کوریا کے دورے سے صرف ایک دن قبل شمالی کوریا نے ان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔
شمالی کوریا کو ایٹمی تجربات کرنے کے بعد اقوام متحدہ، یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔
خبر کے مطابق دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سربراہ کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات متوقع ہے۔
بان کی مون، جو کہ جنوبی کوریا کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں، شمالی کوریا جانے والے اقوام متحدہ کے تیسرے سیکریٹری جنرل ہوں گے۔
کوریا کی جنگ میں اقوام متحدہ نے جنوبی کوریا کا ساتھ دیا تھا۔ 1950 سے 1953 کے دوران ہونے والی اس جنگ کے نتیجے میں یہ ملک دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی



















