’جانسن نے ایک بڑے حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا‘

،تصویر کا ذریعہAFP
امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پانچ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے حملہ آور نے ایک بڑا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ میکاہ جانسن پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کی ہلاکت کے واقعات پر ناراض تھے اور سفید فام پولیس افسران کو مارنا چاہتے تھے۔
٭<link type="page"><caption> احتجاجی ریلی میں فائرنگ، پانچ پولیس اہلکار ہلاک</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/07/160708_us_police_shooting_obama_zh" platform="highweb"/></link>
٭ <link type="page"><caption> ٹیکساس فائرنگ: کب اور کیسے ہوئی؟</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/07/160708_us_police_shooting_timeline_sr" platform="highweb"/></link>
سٹی پولیس چیف ڈیوڈ براؤن کا کہنا ہے کہ وہ پریقین ہیں کہ جانسن کے منصوبے بڑے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAP
سی این این سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جانسن نے جو کہ سابق فوجی اہلکار تھے، دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کی تربیت لے رکھی تھی۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ انگریزی کے حروف ’آر‘ اور ’بی‘ کی کیا اہمیت ہے جنھیں جانسن نے مرنے سے قبل اپنے خون سے لکھا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ڈیوڈ براؤن کے مطابق حکام جانسن کی رہائش گاہ سے ملنے والے جرنل سے بھی معلومات کے حصول کی کوشش کر رہی ہے تاہم اسے سمجھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعرات کو دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی بات چیت میں دیکھا گیا کہ جانسن پولیس کا مذاق اڑاتے رہے تھے۔

ڈیلس میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور سات کو زخمی کیے جانے کا واقعہ پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پیش آیا تھا۔
پولیس نے اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے مبینہ حملہ آور جانسن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے مبینہ شخص میکاہ جانسن کے مکان سے بم بنانے کا مواد، رائفلز اور جنگی رسالے برآمد ہوئے ہیں۔

سنیچر کو ڈیلس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی دھمکی ملنے کے بعد شہر میں تمام تھانوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔



















