’قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف تشدد کا کوئی جواز نہیں‘

،تصویر کا ذریعہAFP
امریکی صدر براک اوباما نے فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے پر کہا ہے کہ ایک قوم ہونے کے ناطے ہمیں اس حوالے سے واضح ہونا چاہیے کہ قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے یہ بات وائٹ ہاؤس سے لائیو براڈ کاسٹ کے دوران کہی۔
٭ <link type="page"><caption> امریکہ: پولیس فائرنگ سےدو سیاہ فام ہلاک، مظاہرے جاری</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/07/160707_us_fresh_protest_on_police_shooting_sr" platform="highweb"/></link>
ان کا کہنا تھا ’محرکات سے قطع نظر تین بہادر پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اس خطرے کی جانب توجہ مبذول کراتی ہے جس کا سامنا یہ پولیس اہلکار روزانہ کرتے ہیں۔ ایک قوم ہونے کے ناطے ہمیں اس حوالے سے واضح ہونا چاہیے کہ قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘
صدر اوباما کا مزید کہنا تھا کہ سب کو چاہیے کہ ایسا کہا جائے اور کیا جائے کہ قوم متحد ہو نہ کہ مزید منقسم۔

،تصویر کا ذریعہReuters
یاد رہے کہ امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر بیٹن روگ میں تین پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
عینی شاہدین کے مطابق ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
بتایا گیا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پولیس کے ہاتھوں شہر میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ امریکی شہر ڈیلس میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کر کے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔



















