زخمی یوکرینی فوجی کا ڈرون کی مدد سے ریسکیو

،ویڈیو کیپشن
زخمی یوکرینی فوجی کا ڈرون کی مدد سے ریسکیو
وقت اشاعت

یوکرینی فوج نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا میں پہلی بار کسی زخمی فوجی کو محاذِ جنگ سے ڈرون کے ذریعے ہوائی راستے سے نکالنے کا واقعہ ہے۔ 92 ویں اسالٹ بریگیڈ کے مطابق، زمینی راستے سے ریسکیو مشن ممکن نہیں تھا کیونکہ زخمی فوجی بارودی سرنگوں سے گھرا ہوا تھا اور اس علاقے میں روسی ڈرونز کی سرگرمی بہت زیادہ تھی۔ فوج کا کہنا ہے کہ ایک 'بھاری' ہیکسا کاپٹر (چھ پنکھوں والا ڈرون)، جسے دور بیٹھا آپریٹر کنٹرول کر رہا تھا، اس 'انتہائی مشکل' آپریشن کے دوران اپنا توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔