BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو , اسرائیل میں انتخابات: 77 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی مکمل، نیتن یاہو اور آئزنکوٹ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام
اسرائیل کی الیکشن کمیٹی کے مطابق اب تک 70 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، تاہم فی الحال کوئی بھی سیاسی اتحاد ایسا نظر نہیں آتا جو اسرائیلی پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کر سکے۔
اسرائیل کی عرب اقلیت کیا ہے اور وہ حکومت سازی میں ’کِنگ میکر‘ کا کردار کیسے ادا کر سکتی ہے؟
اس انتخاب میں داؤ بہت بڑا ہے: عرب شہری نہ صرف یہ طے کر سکتے ہیں کہ اسرائیل میں اقتدار کس کے ہاتھ میں ہو گا بلکہ وہ ووٹ کو ملک میں اپنے مستقبل کے لیے بھی فیصلہ کن سمجھتے ہیں۔
ایران پر حملے کے فوراً بعد ’موساد‘ کی جاری کردہ خفیہ آپریشن کی ویڈیو اور سینکڑوں ایرانیوں کی گرفتاری کا معمہ
13 جون 2025 کی صبح جب اسرائیل نے ایران پر ابتدائی حملے شروع کیے گئے، تو اس کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے سرکاری لوگو کے ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں بظاہر موساد کے اہلکاروں کو ایرانی سرزمین پر فوجی ساز و سامان تیار اور نصب کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: ’عدلیہ کے اداروں پر ایگزیکٹیو کا بڑھتا اثر ججوں کی تقرری، تبادلوں تک پھیل چکا ہے‘
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صدرِ مملکت کو ارسال کیے گئے استعفیٰ میں انھوں نے اپنی صحت، ذاتی وجوہات اور ضمیر کی آواز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد ہائی کورٹس کی خود مختاری اور عدالتی آزادی متاثر ہوئی ہے۔
کوشش کیے بغیر زیادہ ورزش کیسے کی جا سکتی ہے؟
زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے باقاعدہ ورزش کے لیے الگ سے وقت نکالنا ضروری ہے، لیکن نئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی جسمانی حرکات، جنھیں ماہرین ’اتفاقی ورزش‘ کہتے ہیں، بھی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہیں۔
پاکستان-ایران سرحد کی بندش کے بعد جزوی بحالی اور خدشات: ایران سے سامانِ تجارت محدود انداز میں کیوں آ رہا ہے؟
گزر گاہوں کی اس جزوی بندش نے نہ صرف دونوں ممالک کی تجارت کو متاثر کیا بلکہ ایران کے لیے زمینی راستوں سے سامان کی فراہمی کے مستقبل کے بارے میں بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اگرچہ ایرانی اور پاکستانی حکام اس اقدام کی وجوہات تکنیکی، انتظامی اور سکیورٹی امور کو قرار دیتے ہیں، تاہم بعض ایرانی مبصرین اسے ایران کی معیشت پر وسیع تر عالمی دباؤ کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔
دبئی میں 51 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی نمبر پلیٹ میں خاص کیا ہے؟
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے لگژری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران مجموعی طور پر 65.721 ملین درہم تقریباً چار ارب 97 کروڑ 19 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔
گادی آئزنکوٹ: سابق اسرائیلی آرمی چیف جو نیتن یاہو کے سب سے نمایاں سیاسی حریف بن گئے
سابق اسرائیلی آرمی چیف گادی آئزنکوٹ حالیہ برسوں میں نیتن یاہو کے سب سے نمایاں سیاسی حریف بن کر ابھرے ہیں۔ اسرائیل کی تاریخ میں آج تک کوئی مزراحی یہودی وزیرِ اعظم نہیں بن سکا۔
اسلحہ چلانے کی تربیت اور فوجی طرز کی شناختی پلیٹیں: ایران کے سکولوں میں کیا ہو رہا ہے؟
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں کا مقصد طلبہ کو دفاعی تربیت دینا اور انھیں انقلابی نظریات سے روشناس کرانا ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق ان اقدامات سے سکولوں میں فوجی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































