سوشل نیٹ ورکس کی جنگ: ’انسٹاگرام چھوڑیں ٹوئٹر پر تصاویر لگائیں‘

ٹوئٹر اور انسٹاگرام جس کی ملکیت اب فیس بُک کے پاس ہے صارفین کے حصول کی جنگ میں ہیں
،تصویر کا کیپشنٹوئٹر اور انسٹاگرام جس کی ملکیت اب فیس بُک کے پاس ہے صارفین کے حصول کی جنگ میں ہیں
    • مصنف, جوناتھن بلیک
    • عہدہ, ٹیکنالوجی رپورٹر، نیوز بیٹ
  • وقت اشاعت

ٹوئٹر نے اپنے صارفین سے کہا ہے کہ وہ براہِ راست ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کریں نہ کہ انسٹاگرام کے لنک شیئر کریں جن پر کلک کر کے صارف کو انسٹاگرام پر جانا پڑتا ہے۔

اب اسے آپ ٹوئٹر کی جانب سے مفید معلومات کے طور پر لیں یا دو بڑے سوشل نیٹ ورکس کے درمیان جنگ کا ایک اور حربہ مگر ٹوئٹر کی جانب سے ایسا رویہ دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔

ٹوئٹر نے اپنے چند بڑے صارفین کو پیغام بھیجا ہے جس میں انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرنا بند کریں اور براہِ راست ٹوئٹر پر شیئر کریں تاکہ اُن کے فینز ان تصاویر کو ہمیشہ دیکھ سکیں۔

انسٹاگرام پر لگائی جانے والی تصاویر 2012 کے بعد سے ٹوئٹر کی ٹویٹس میں نظر نہیں آتیں۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری شدہ تصویر میں ایک جعلی سپر سٹار کی ٹویٹ کے اثر کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں ٹوئٹر پر لگنے والی تصویر واضح ہے مگر انسٹاگرام کا صرف لنک نظر آ رہا ہے۔

ایک جعلی سپر سٹار کی ٹویٹس کو عملی نمونے کے طور پر پیش کر کے یہ دکپانے کی کوشش کی گئی ہے کہ تصویر ٹوئٹر پر لگانے اور انسٹاگرام پر لگانے کا کیا فرق ہے جو آپ خود دیکھ سکتے ہیں
،تصویر کا کیپشنایک جعلی سپر سٹار کی ٹویٹس کو عملی نمونے کے طور پر پیش کر کے یہ دکپانے کی کوشش کی گئی ہے کہ تصویر ٹوئٹر پر لگانے اور انسٹاگرام پر لگانے کا کیا فرق ہے جو آپ خود دیکھ سکتے ہیں

انسٹاگرام نے دسمبر 2012 کے بعد اپنی تصاویر کو ٹویٹس کے ساتھ دکھانے والے نظام کو بند کر دیا تھا جس کا مقصد بظاہر زیادہ ٹریفک کو اپنی ایپ کی جانب موڑنا تھا۔

اس وقت کے آس پاس ٹوئٹر نے اپنی صارفین کے لیے فلٹرز اور فوٹو ایڈیٹنگ کے فیچر پیش کرنا شروع کیے تھے۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس حالیہ قدم کو اس کی ایک نئی کوشش کہا جا سکتا ہے جس کے تحت وہ فیس بُک کی ملکیتی کمپنی انسٹاگرام سے مشہور شحصیات کو ہٹانا چاہتی ہے۔

ون ڈائریکشن کی طرف سے شیئر کی جانے والی ایک تصویر جسے ٹوئٹر پر ہی شیئر کیا گیا نتیجے سامنے ہے
،تصویر کا کیپشنون ڈائریکشن کی طرف سے شیئر کی جانے والی ایک تصویر جسے ٹوئٹر پر ہی شیئر کیا گیا نتیجے سامنے ہے

انسٹاگرام نے دسمبر 2014 میں اعلان کیا تھا کہ اس کے فعال صارفین کی تعداد 300 ملین ہے جبکہ ٹوئٹر کے فعال صارفین کی تعداد 284 ملین ہے۔

اس سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹوئٹر کس طرح ایک ملٹی میڈیا پلیٹ فارم بن کر سامنے آ رہا ہے جس پر آپ ایک سے زیادہ تصاویر ایک ٹویٹ میں شیئر کر سکتے ہیں اور یوٹیوب کا لنک ایک ٹویٹ میں شامل ویڈیو کے طور پر نظر آتا ہے۔

گلوکارہ ٹیلر سوِفٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر کا لنک جس پر کلک کر کے آپ انسٹاگرام پر جا کر تصویر دیکھ پائیں گے
،تصویر کا کیپشنگلوکارہ ٹیلر سوِفٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر کا لنک جس پر کلک کر کے آپ انسٹاگرام پر جا کر تصویر دیکھ پائیں گے

ٹوئٹر اس بات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ اب صارفین ویڈیوز ٹوئٹر کی ایپ کے ساتھ ہی پوسٹ کر سکتے ہیں جو سہولت انہیں وائٹ کی ایپ کی صورت میں دستیاب ہے۔

مشہور شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کا استعمال بڑھ رہا ہے جس میں ٹوئٹر تصاویر کی شیئرنگ کے حوالے سے اپنے آپ کو پہلی پسند کے طور پر پیش کرنا چاہ رہا ہے۔