امریکی صدر کو بھی وائی فائی سے پریشانی

’وائٹ ہاؤس کے بعض حصوں میں سگنل نہیں آتے‘
،تصویر کا کیپشن’وائٹ ہاؤس کے بعض حصوں میں سگنل نہیں آتے‘
وقت اشاعت

یہ بات سامنے آئی ہے کہ 21ویں صدی میں وائی فائی سگنلز کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی ہو سکتا ہے یہاں تک امریکی صدر براک اوباما بھی اس سے بچ نہیں سکے۔

صدر اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں متعدد ایسے حصے ہیں جہاں وائی فائی کے خراب سگنلز کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صدر اوباما نے امریکی فٹبال کے سب سے بڑے سالانہ مقابلے (سپر بول) سے پہلے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ وائی فائی سگنلز کے مسئلے کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صدر اوباما نے نومبر میں صدارتی انتخابات کے تناظر میں کہا کہ وہ وائٹ ہاوس کے نئے مکینوں کے لیے وائی فائی کی سہولت میں بہتری کی کوشش کریں گے۔

اوباما کے مطابق ان کی بیٹیوں کو بھی وائی فائی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
،تصویر کا کیپشناوباما کے مطابق ان کی بیٹیوں کو بھی وائی فائی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

صدر اوباما پہلی بار فٹبال مقابلے سے پہلے روایتی انٹرویو میں اپنی بیوی مشیل کے ساتھ ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے ہیں۔

اس انٹرویو میں دونوں نے سپر بول مقابلے کو دیکھنے کی عادت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میچ دیکھنے کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرتے ہیں اور میچ کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں جس میں پیزا وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے۔