پینٹاگون ٹرین سٹیشن میں فائرنگ
وقت اشاعت
امریکہ کی وزارت دفاع کے مطابق پینٹاگون کو جانے والی زیرِ زمین ٹرین سٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پینٹاگون پولیس کے ترجمان کرس لیمین کا کہنا ہے کہ ایک شخص زیرِ زمین ٹرین سٹیشن کے داخلی راستے کی جانب بڑھا اور فائرنگ کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور بھی زخمی ہوا ہے۔
اس واقعے کے بعد اس سٹیشن کو بند کردیا گیا ہے۔















