امریکی ریاست لوئزیانا میں فائرنگ،’تین پولیس اہلکار ہلاک‘

پولیس کے ہاتھوں شہر میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے
،تصویر کا کیپشنپولیس کے ہاتھوں شہر میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے
وقت اشاعت

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست لوئزیانا کے حکام کا کہنا ہے کہ بیٹن روگ شہر میں تین پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

٭ <link type="page"><caption> امریکہ: پولیس فائرنگ سےدو سیاہ فام ہلاک، مظاہرے جاری</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/07/160707_us_fresh_protest_on_police_shooting_sr" platform="highweb"/></link>

پولیس نے مقامی افراد کو اس واقعے کے مقام سے دور رہنے کو کہا ہے جو کہ پولیس ہیڈ کوارٹر اور ہائی وے کے قریب واقعہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پولیس کے ہاتھوں شہر میں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ امریکی شہر ڈیلس میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ کر کے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

امریکی صدر براک اوبامہ نے اس واقعے کی شدید مزمت کی ہے اور اسے قانون اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ قرار دیا ہے۔

انھوں نے اسے بزدل لوگوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایف بی آئی اور دیگر فیڈرل ایجنٹس جائے وقوعہ پر موجود ہیں اوران کی جانب سےبیٹن روگ میں اس واقعے کی تحقیقات میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

موبائل فون سے لی جانے والی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچی اس دوران گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دی۔